Thursday, April 25, 2024

وفاقی کابینہ کی طرف سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت

وفاقی کابینہ کی طرف سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کی طرف سے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔