Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی کی منظوری دیدی
July 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایئر مارشل ارشد ملک کی بطور سی ای او پی آئی اے تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستانی قیدی شارق رضا کی برطانیہ حوالگی کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔ کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کی جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ، تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں جاری ہوئے ۔ کابینہ اجلاس میں  کورونا وائرس، سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا کیا گیا۔ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے لیے ترمیم، ایف بی آر کو وزارت قانون کی منظوری کے بغیر کیسز کے لیے ماہر وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار دینے اور راحت کونین کو چیئرپرسن مسابقتی کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔