Saturday, May 11, 2024

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری
January 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کابینہ اجلاس میں آرمی چیف ایکسٹینشن  سے متعلق غور کیا گیا ۔ وزارت دفاع اور وزارت قانون کی جانب سے تیار  کی گئی  آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق  وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم  کے مسودے میں آرمی  چیف  سمیت  چاروں  چیفس جن میں چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، ائیر چیف اور نیول چیف شامل ہیں کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ترمیم  کی منظوری دی گئی ہے ۔ ترمیم چاروں چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر  تبدیل  کر دی گئی ہے ۔ آرمی چیف سمیت چاروں چیفس اب 60 کے بجائے  64 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہونگے۔ کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا مسودہ   پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا  جا سکتا ہے۔ آرمی ایکٹ کے ترمیمی مسودے پر حزب اختلاف سے مشاورت بھی  کی جائے گی ۔