Saturday, May 11, 2024

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری
January 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت بل پر مشاورت کی گئی، منظوری کے بعد اب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بل پارلیمنٹ کےجاری اجلاس سے ہی منظور کرایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس بھی آج ہی طلب کیاہے۔ صوبوں سے پرائس کنٹرول سے متعلق بریفنگ لیں گے۔