Tuesday, April 23, 2024

وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر اظہار تشویش

وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر اظہار تشویش
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوں پر اظہارتشویش کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پی ڈی ایم کے جلسوں پر حکومتی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ ہم ان کو نہیں روکیں گے، عوام کو بتایا جائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔ ان کو عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں۔

وزیر اعظم نے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں فرانس کے بائیکاٹ پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ٹاسک وزیرخارجہ کو مل گیا۔ وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔