Thursday, April 18, 2024

وفاقی کابینہ کا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار

وفاقی کابینہ کا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار
December 24, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں باضابطہ ایجنڈے پر غور کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

کابینہ فیصلوں کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز ای سی ایل معاملے پر رائے لی۔ کابینہ کے اکثریتی اراکین کی رائے سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ہے۔

 مشیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانونی مشاورت چل رہی ہے، چاہتے ہیں معاملے پر اتفاق رائے ہو، پہلی ترجیح پارلیمنٹ ہے، اگرکمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہو تو پھر دوسرا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرچیوں اور خواہشات سے نہیں ،آئین اور قانون کے تحت چل رہی ہے۔