Saturday, April 20, 2024

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہو گا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہو گا
February 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہو گا جس میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ اجلس میں کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ حج پالیسی 2020 کی بھی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گی۔ حج پالیسی کو وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ بنا دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت مذہبی امور کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ رواں سال حج اخراجات کیا ہونگے، وفاقی کابینہ فیصلہ کریگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور حکام نے حج اخراجات 5 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی سفارش کی ہے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری حج کو سستا کرنے کا فارمولہ وفاقی کابینہ کو پیش کرینگے۔ وزیر اعظم کی مداخلت سے حج اخراجات 50 سے 60 ہزار روپے کم ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کابینہ کو پی آئی اے کے کرائے کم کرنے کی تجویز دینگے۔ وزیر مذہبی امور وزیر اعظم کو پاکستانی عازمین پر سعودی عرب کے ٹیکسز کم کرانے کےلئے سعودی حکمرانوں سے بات کرنے کی تجویز دینگے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا باضابطہ اعلان کریگی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد حتمی حج اخراجات کا اعلان کیا جائے گا۔