Thursday, March 28, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ایجنڈے میں نہیں ‏

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ایجنڈے میں نہیں ‏
November 11, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا ، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں  کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے کل طلب کئے گئے اہم اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور  کیا جائے گا ، کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کریگی ، اوگرا کے ممبر گیس کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

سات نکاتی ایجنڈے میں  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ شامل نہیں ہے ، تاہم نیب کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد  معاملہ فوری کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتاہے ۔