Thursday, May 9, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 15 نکاتی ایجنڈا جاری ‏

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 15 نکاتی ایجنڈا جاری ‏
January 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس کے لئے  15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی   سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم اپنے دورہ ڈیووس پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔ ایجنڈے کے مطابق کابینہ سے گندم امپورٹ کرنے کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی منظوری لی جائے گی ، کمیٹی برائے انرجی سمیت دیگر ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ اوگرا کے وائس چیئرمین کے عہدے کی منظوری اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ایم اویو پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جب کہ صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔