Thursday, May 2, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
May 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ پانچ نکاتی ایجنڈ ابھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اہم امور پر مشاورت اور فیصلوں کیلئے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے، کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی غیرمعیاری اورناقص اشیاءکی تیاری اورفروخت روکنے سے متعلق سمری کی منظوری دی جائے گی ، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے سی، اوون، فرٹیلائزر اور گھریلو الیکٹرک فکسڈ انسٹالیشن،سمیت 61 اشیاء کیلئے کوالٹی سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔

کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی سمری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنا دیا گیا ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث نوٹ چھاپنے والی مشین کے سپئرپارٹس ملنا مشکل ہوگئے ہیں 5 سو ،ایک ہزار اور 5ہزار روپے کے نوٹ دو ماہ تک بغیر وارنشنگ چھاپنے کی منظوری دی جائے، کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی۔

قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے سے متعلق  سمری کو ایجنڈے کا  حصہ  نہ بنایا گیا، لیکن ذرائع کہتے ہیں سمری کو اضافی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے جو وزیراعظم کی صوابدید ہے۔وفاقی کابینہ کل کے اجلاس میں  کیبنٹ فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی، دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری ایجنڈے میں شامل ہے ،

وفاقی کابینہ کی جانب سے 61 ا شیاء کوکمپلسری سرٹیفکیشن مارک سکیم میں شامل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

واپڈا ممبر فنانس کی تقرری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ، وفاقی کابینہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی ، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ،  کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

وفاقی کابینہ کل کے اجلاس میں   چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بات کرے گی ، ارکان پارلیمنٹ کے کردار کو بڑھانے پر مشاورت ہوگی ، کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی۔