Monday, September 16, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ،کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیدی گئی
August 16, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کودورہ کراچی کے دوران امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لیے ہرممکن معاونت دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کراچی اور حیدرآباد ترقیاتی پیکیج کی تفصیلات سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا، جس کے مطابق کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، خصوصی پیکج کی انتظامی نگرانی گورنر سندھ کریں گے اور مقررہ مدت میں پیکچ پر عملدرآمد کرائیں گے ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے قوانین کے بارے میں بریفنگ دی، وزیراعظم نے اس معاملےپرکابینہ کمیٹی تشکیل دےدی، جس  کی سربراہی وزیراعظم خودکریں گے۔