Thursday, April 25, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چنبہ ہاؤس لاہور اور قصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چنبہ ہاؤس لاہور اور قصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری
June 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چنبہ ہاؤس لاہور اور قصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کے 17 جون کے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ نے توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ کابینہ نے چمہ ہاوس لاہور اور قصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائیٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاکستان کو محدود کرنے کی منظوری دیدی۔ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی سیٹلائٹ سروسز استعمال کرنے کی پابند ہونگی۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی۔ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین نے ادارے کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے محکمہ موسمیات کے تحت ملازمت کے تمام درجوں کے لئے لازمی مینٹیننس ایکٹ 1952 کے نفاز میں توسیع  کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی منظوری ،آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کو نو لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ امپورٹرز کو گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کر دی۔