Saturday, April 20, 2024

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 172افراد کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے  اجلاس  میں 172افراد کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ
January 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی ،وفاقی کابینہ نے جے آئی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کافیصلہ کرلیا۔ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی،ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  منی لانڈرنگ کیس  پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کا نام ای سی ایل  میں ڈالنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی ۔ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ  ای سی  ایل میں شامل 172 ناموں کو فی الحال نہ نکالا جائے  بلکہ معاملے سے متعلق ذیلی کمیٹی تشکیل  دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی 172 ناموں سے متعلق سفارشات کا جائزہ لے گی ، کمیٹی 172 ناموں کا فرداً فرداً جائزہ لیکر تجاویز پیش کرے گی ۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری ،فریال تالپور،بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی کابینہ کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی ۔