Saturday, April 20, 2024

وفاقی کابینہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کی تجویز مسترد کر دی، فردوس عاشق

وفاقی کابینہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کی تجویز مسترد کر دی، فردوس عاشق
March 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وفاقی کابینہ نے ہیلتھ ایمرجنسی کی تجویز مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ کابینہ نے یقین دلایا وزیراعظم کی پالیسیاں عوام کی زندگیاں بہتر کررہی ہیں۔ اداروں کی بہتری سے عوامی زندگیاں بہتر ہوں گی ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے سکولوں میں بچوں سے ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔ بچوں کو جسمانی سزا دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ وزارت انسانی حقوق کو قانون سازی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ٹیرف، بجلی کی اووربلنگ سے متعلق عمر ایوب نے بریفنگ دی ۔ بجلی چوری، ریکوری سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے عمر ایوب کی صلاحتیوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے عوام سے جڑے مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بجلی چوری، اوور بلنگ سے متعلق اقدامات کی ہدایت دی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بولیں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو وزیراعظم نے ٹاسک سونپ دیا۔ کابینہ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر کوئی لائحہ عمل طے کرے گی ۔ ادھر کرونا وائرس کا خوف وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس سے قبل تمام شرکا کی اسکریننگ کی گئی۔ ظفر مرزا نے بریفنگ میں بتایا ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 5 ہو گئی۔