Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کردی

وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کردی
November 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت سولہ سو پچاس روپے مقرر کردی۔ معاون خصوصی ندیم افضل چن سمیت چار وزراء نے مخالفت کردی۔ قیمت اٹھارہ سو روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں گندم کی صورتحال پر طویل بحث ہوئی۔ ندیم افضل چن نے گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، شبیر قریشی، فخر امام اور عشرت حسین نے ندیم افضل چن کے مطالبے کی حمایت کردی۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت نہ بڑھائی تو شارٹیج پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کسان کو نقصان ہوا تو گندم کی شارٹیج بڑھ سکتی ہے۔ وزیراعظم نے وزراء کو مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ بولے ملک میں مزید مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، تمام فیصلے شہریوں کی ضرویات کو مدنظر رکھ کرکریں گے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک میں گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہ ہو، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ عوام پر اشیائے خورد و نوش کا مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ تمام فیصلے عام شہریوں کی  ضرویات کو مد مظر رکھ کرکریں گے۔