Thursday, May 9, 2024

وفاقی کابینہ نے کورونا ویکیسن کی خریداری کیلئے رقم مختص، ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے کورونا ویکیسن کی خریداری کیلئے رقم مختص، ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دیدی
December 1, 2020

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، کابینہ ارکان کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم اور کابینہ نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے ایس او پیز کے معاملے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ ماسک کی پابندی ہر صورت کروائی جائے۔

کابنیہ نے کورونا ویکیسن کی خریداری کے لئے 150 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکیسن فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگے گی، دوسرے مرحلے میں 65 سال سے اوپر والے شہرویوں کورنا ویکسین دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی ارب ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ پر بھی بریفنگ دی گئی، کابینہ نے اِن منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔