Thursday, April 18, 2024

وفاقی کابینہ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ 10 اپریل کو ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز کے ذریعے امن وامان یقینی بنایا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ سپریم کورٹ نے بھی سماعت کے دوران رینجرز کی عدم تعیناتی پر سوال اٹھایا تھا۔

 دوسری طرف کراچی ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے فرانس سے 65 ملین یورو قرض لینے کی منظوری دیدی گئی۔ اکنامک افئیرز ڈویژن فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے معاہدے پر دستخط کرے گی۔ فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنیس کے تعاون سے کراچی ریپڈ منصوبہ مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔