Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی
October 22, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے۔ وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی مسودہ منظور کر لیا گیا۔

کابینہ نے سستے گھروں کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے 12 میں سے 7 ایجنڈا آئٹمز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی منظوری بھی دیدی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے طریقہ کار اور پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی بھرتیوں کیلیے پولیس رولزمیں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خواتین کو وراثت میں حقوق فراہم کرنے اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس کی منظوریبھی دی گئی۔ وراثتی سرٹیفیکیٹ اور اعلی عدالتوں کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی۔