Friday, April 19, 2024

وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی خلاف ضابطہ تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی خلاف ضابطہ تجویز مسترد کر دی
August 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گی۔ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی خلاف ضابطہ تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کے اقدام کی مخالفت کی۔ وزیراعظم نے بھی معاملے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی خلاف ضابطہ تجویز مسترد کرتے ہوئے غیرموزوں امیدوار احسن خان کے بجائے شاہد محمود خان ایم ڈی پارکو تعینات کر دیا۔ پارکو آئل ریفائنری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل اکتوبر 2019 میں شروع ہوا۔ بہترین امیدوار کے چناؤ کیلئے سادات حیدر ایچ آر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ماہر کنسلٹنٹ نے احسن خان، اکبر علی خان اور سید زوار حیدر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر پارکو آئل ریفائنری کے عہدے کے غیرموزوں قراردیا۔ تاہم وزیر پٹرولیم عمر ایوب اور معاون خصوصی  پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے اپنی ہی وزارت کی چار رکنی کمیٹی قائم کرکے ماہر کسنلٹٹ کی سفارش مسترد کردی۔ چار رکنی کمیٹی نے دوبارہ انٹرویو کا سلسلہ شروع کرکے پانچ امیدوار شارٹ لسٹ کر لئے جس میں احسن خان، شاہد محمود خان،یعقوب ستار،اکبر علی خان اور سید زوار حیدرکا نام شامل تھا۔ ذرائع کہتے ہیں وفاقی وزیر عمر ایوب اور ندیم بابر نے احسن خان کا نام بعد میں انٹرویو کرکے شامل کیا ۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کو سمری ارسال کی گئی تو وزیراعظم آفس نے پٹرولیم ڈویژن کے اس اقدام پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رائے مانگی۔  اسٹیبلمشنٹ ڈویژن نے بھی پٹرولیم ڈویژن کے فیصلے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے تینوں امیدواروں کو دوبارہ اہل قرار دینے کی مخالفت کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن خان کا اہم وفاقی وزیر سے قریبی تعلق ہونے کہ وجہ سے پٹرولیم ڈویژن انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کروانا چاہتا تھا۔ احسن خان کی بطور ایم ڈی تعیناتی کی منظوری نیب کیس کا موجب بن سکتی تھی۔ کابینہ کی جانب سے ایم ڈی پارکو تعینات  کیے جانے والے  شاہد محمود خان معروف  چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں۔ نئے  ایم ڈی پارکو  فنانس  جنرل منیجمنٹ،  میٹریل سپلائی  چین، گورنمنٹ لائیزون  اور  پٹرولیم سیکٹر  میں بزنس  ڈیولمپنٹ اینڈ    پلاننگ  میں 30 سالہ  وسیع  تجربہ رکھتے ہیں ۔ اسکے علاوہ شاہد محمود خان 6 ارب ڈالر سے  زیر تعمیر خلیفہ کوسٹل ریفائنری منصوبے  کے بھی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں ۔