Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی
August 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی جگہ ریجنل کرکٹ کے مقابلے ہوا کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹ وژن کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آگیا، وفاقی کابینہ نے پی سی بی آئین 2020کی منظوری دیدی،ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے  سمیت بورڈ مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی گئی۔ نئے آئین میں 16ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے بجائے 6 ریجنل ایسوسی ایشن کی ٹیمیں شامل ہوں گی ، جن میں بلوچستان، سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن اور سدرن کرکٹ  ایسوسی ایشنز  شامل  ہیں۔ 11رکنی بورڈ آف گورنرز میں 3کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور،کرکٹ پیٹرن کے نامزد کردہ دو ارکان ،چار آزاد ڈائریکٹرز شامل ہوں گے، بورڈ آف گورنرز میں ایک خاتون لازمی شامل ہوگی،سیکرٹری پی آئی سی اور پی سی بی چیف ایگزیکٹو بھی بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔