Wednesday, April 24, 2024

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور نائجیرین اسپیشل فورسز میں معاہدے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور  نائجیرین اسپیشل فورسز میں معاہدے کی منظوری دیدی
April 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور نائجیریا کی اسپیشل فورسز کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ پاکستان اورچین کے درمیان کسٹم ڈیٹا تبادلے کے معاہدے کی اجازت بھی دے دی گئی ۔