Thursday, May 9, 2024

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دے دی
January 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دے دی۔ پاکستان میں سعودی عرب کی ایک سے زائد ایئر لائنز کو تمام ایئرپورٹس تک رسائی ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کو وزارتوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دے دی۔ 92 نیوز نے اعزاز برقرار رکھا، 7 جنوری کو خبر بریک کی۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں سعودیہ کی ایک سے زائد ائیرلائنز تمام ائیرپورٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔ سعودی عرب میں پاکستانی ائیرلائنز تمام عالمی ائیرپورٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔ پاکستان اور سعودیہ کو دنیا بھر سے مسافروں کو لانے اور لیجانے کی اجازت ہو گی ۔ نامزد کردہ ائیرلائنز لینڈنگ کئے بغیر ائیرسپیس استعمال کر سکیں گیں۔ نامزد کردہ ائیرلائنز دنیا بھر کیلئے کارگو، بیگج اور ڈاک کی ترسیل کر سکیں گی ۔ نئے معاہدے سے دونوں ملکوں میں سیاحت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔ سعودی سپریم کوارڈینشن کونسل کے اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ‏وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری بھی دے دی۔ ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ ‏وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہو گا۔ ‏وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا۔ ‏80 فیصد انتظامی نوعیت کے عہدے تھے۔ 20 فیصد تکنیکی نوعیت کے تھے۔