Friday, May 10, 2024

وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی
December 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی۔ ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری کرائی گئی۔ نیب اب وزرا، ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریسی اور سرکاری افسران کےخلاف براہ راست کارروائی نہیں کر سکے گا۔ ٹیکس، اسٹاک مارکیٹ، آئی پی اوز سے متعلق معاملات میں بھی نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو جائے گا۔ نیب قانون میں ترمیم کیلئے تیار کی گئی سمری 92 نیوز نے حاصل کر لی، حکومت نے نیب کی جانب سے عوامی عہدیداروں، بیوروکریسی کیخلاف غلط مقدمات قائم کرنے کا اقرارکرلیا۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے مستقبل قریب میں نیب کی ممکنہ کارروائیوں سے وزراء، ارکان پارلیمنٹ ، بیوروکریسی اور سرکاری افسران کو محفوظ رکھنے کیلئے نیب آرڈیننس میں 31 اہم ترین ترامیم کا مسودہ تیار کیا تھا جس کے تحت عوامی عہدوں پر فائز شخصیات، بیوروکریسی اور سرکاری افسران کے خلاف نیب انکوائری کا سلسلہ مشروط اور چئیرمین نیب کے اختیارات انتہائی محدود کرنے کی تیاری مکمل کی گئی تھی۔