Saturday, May 11, 2024

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کی منظوری دیدی
August 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے نوازشریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشن استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاز تیز کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کووطن واپس لانے پر مشاورت مکمل کرلی۔ نوازشریف کو وطن واپس لانے کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، قوم کی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ حکومتی لیگل ٹیم کو نوازشریف کی واپس لانے کا ٹاسک مل گیا کابینہ نے گیارہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ کابینہ نے مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی بھی منظوری دیدی۔ بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی این ایس سی کے تقرر کی منظوری دے دی۔ چیزمین "کے پی ٹی" کے بورڈ آف ٹریسٹیز میں پاکستان شپ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندگی کرے گا۔ 61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز کو لازمی سرٹیفکیشن کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کے 12،19 اور 20 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تعمیرات کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ  کے تحت پیپرا رولز میں نرمی کی بھی منظوری دیدی۔