Saturday, May 18, 2024

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی منظوری دیدی
May 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی منظوری دیدی رواں مالی  سال  بجٹ کا حجم چوالیس کھرب سے زائد ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجوعی صورتحآل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے فنانس ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی مالی سال 16-2015 کا بجٹ اسٹریٹیجی پیپر بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ دوہزار پندرہ سولہ میں دفاعی بجٹ کیلئے 772 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہےتوانائی سبسڈیز کیلئے 117 ارب،ترقیاتی بجٹ کیلئے 580  ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی،آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ مالی خسارہ چار اعشاریہ تین فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ حکمت عملی کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ایک سو سات  ارب روپے رکھے جائیں گے،وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے پانچ سو اسی ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ وزیر اعظم نوا ز شریف نے بجٹ میں عام ادمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے پر زور دیتے ہوئے ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں معاشی اعشارئیے مثبت ہو رہے ہیں،اور معاشی استحکام کے اثرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔ وزیر اعظم نے معاشی استحکام پر وزیرخزانہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے،ریونیو میں اضافے کےلیے ٹیکس ریٹ اورڈیوٹی میں کمی لا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس اورڈیوٹی میں کمی لوگوں کو ازخود ٹیکس جمع کرانے کی جانب راغب کرے گا،ملک کے میگا منصوبوں سے عوام 5سے10سال میں مستفید ہوں گے جبکہ  نجی سیکٹر کی مدد سے مستحکم اقدامات ناگزیر ہیں۔