Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ نے نئی مالی سال کے بجٹ کا اسٹریٹیجی پیپر منظور کر لیا

وفاقی کابینہ نے نئی مالی سال کے بجٹ کا اسٹریٹیجی پیپر منظور کر لیا
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نئی مالی سال کے بجٹ کا اسٹریٹیجی پیپر منظور کر لیا۔ وفاقی اخراجات سات ہزار 338 ارب روپے سے بڑھا کر آٹھ ہزار 56 ارب روپے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے منظور کردہ  بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کے مطابق وفاقی اخراجات 7338 ارب روپے سے بڑھ اکر 8056 ارب کرنے جبکہ بجٹ خسارہ 3674 ارب روپے سے کم کر کے 3594 ارب تک لانے اور معاشی ترقی کا ہدف مجموعی قومی پیداوار کے 4.2 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ وفاق کے مجموعی ریونیوز کا ہدف 6381 ارب روپے سے بڑھا کر 7989 ارب مقرر ہوا۔ وفاقی و صوبائی مجموعی ترقیاتی بجٹ کا ہدف 660 ارب روپے سے بڑھا کر 800 ارب اور سبسڈی کا بجٹ 459 ارب روپے سے بڑھا کر 501 ارب کرنے کا ہدف طے پایا۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کا حصہ 2721 ارب روپے سے بڑھا کر 3527 ارب تک لیجانے کا ہدف ہے۔ صوبوں کو حصہ دینے کے بعد وفاقی حکومت کا ریونیو  گزشتہ سال کے 3660 ارب روپے سے بڑھا کر 4462 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ صوبوں کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی گرانٹس کا حجم بھی 937 ارب روپے سے بڑھا کر 994 ارب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دفاعی بجٹ 1295 ارب روپے سے بڑھا کر 1330 ارب مقرر کرنے اور صوبوں کیلئے وفاقی ٹیکسوں  کے حصے میں 806 ارب روپے کے اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

بجٹ اسٹریٹیجی کے مطابق صوبے وفاقی ٹیکسوں کے حصے سے 440 ارب روپے خرچ نہ کر کے اسٹیٹ بینک کے پاس سیف ڈیپازٹ کروائیں گے۔ صوبے وفاقی بجٹ خسارے کو 4034  ارب روپے سے کم کر کے 3594 ارب تک لانے میں مدد فراہم کریں گے۔  برامدآت کا ہدف 291 ارب روپے مقرر کیا گیا، معاشی ترقی کا ہدف 1.5 فیصد سے بڑھا کر 4.2 فیصد تک لانے اور مہنگائی کی شرح کو 8 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ مجموعی قرض کا بوجھ جی ڈی پی کے 86 فیصد سے کم کر کے 84.3 فیصد تک لانے۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 2920 ارب روپے سے بڑھا کر 3105 ارب روپے رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔