Monday, May 20, 2024

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے دی
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

منی بجٹ آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کابینہ اجلاس میں آئی ٹی آلات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، عوام پر صرف دو ارب کا بوجھ پڑے گا۔ عام آدمی پر سترہ فیصد ٹیکس نہیں لگے گا۔

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا، ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔