Friday, May 3, 2024

وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی منظوری دے دی
May 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کی منظوری دے دی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان کو مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ اشتر عباس کو بینکنگ کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دےدی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔