Wednesday, April 24, 2024

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

سمری کے مطابق تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار ہوئے، 115 ایف آئی آر درج کی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید 580 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈکلیئریشن پر کام شروع ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت پابندی کا ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کریگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کریگا۔ ڈی نوٹیفیکیشن کے بعد ٹی ایل پی کے ارکان اسمبلی نااہل ہو جائیں گے۔