Tuesday, April 16, 2024

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز مسترد کر دی
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن درآمد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ارکان نے وزیر خزانہ بننے پر حماد اظہر کو مبارکباد اور کہا امید ہے حماد اظہر بہترین طریقے سے ملکی معیشیت سنبھالیں گے۔

اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے۔ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

کابینہ اجلاس میں براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔