Thursday, April 18, 2024

وفاقی کابینہ نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کی اجازت دے دی

وفاقی کابینہ نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کی اجازت دے دی
January 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کی اجازت دے دی۔

 اجلاس میں پاکستان ایکسپو سنٹرز کے چیئرمین، بورڈ آف ڈایریکٹرز ، پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی ازسر نو تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ 1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا معاملہ واپس لے لیا گیا۔ فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی منظوری دیدی گئی۔ متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کا استعفی منظور کر لیا گیا۔

 اجلاس میں کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کا معاملہ واپس لے لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کورونا ویکسین کے حصول کے لئے کابینہ نے ڈیوٹی چھوٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو سانحہ مچھ اور مذاکرات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کررہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سانحہ مچھ میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔