Sunday, May 19, 2024

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، مہنگائی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، مہنگائی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور 38 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ پیش جس میں ذمہ داروں کے خلاف کاررروائی کی سفارش کردی گئی۔ کابینہ نے وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی قیادت میں ای وی ایم پر بین الوزارتی رابطہ کمیٹی قائم کردی، وفاقی وزیر اعظم سواتی ۔۔۔بابر اعوان اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کمیٹی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کریگی۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کیلئے پانچ ارب، آئی پی پی کی دوسری قسط کیلئے 134 ارب،  ڈویلپمنٹ کے پروگرام کیلئے 10 ارب، 38 ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کے تازہ ترین اعدا د وشمار پر بریفنگ دی گئی۔