Sunday, September 8, 2024

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد اضافے کی منظوری دیدی
August 31, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی جانب سے عید سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا۔ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کی حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

اضافے کی سمری وزارت قومی صحت کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ ان کو پتہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ہوگا مگر ادویات کی قلت نہین ہوگی۔

92 نیوز نے ایک وفاقی وزیر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی بھارت مین قیمتوں کے تقابلی جائزے کے بعد اضافے کا فیصلہ کیا گیا، قیمتوں مین اضافے کا اطلاق ہو چکا ہے۔