Friday, May 10, 2024

وفاقی کابینہ نے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی
December 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کی منظوری دیدی۔ اطلاق فوری ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیئے گئے۔ نامور شخصیت کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا متفقہ  فیصلہ بھی کیا گیا۔ 4نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 8 نام نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ 2018 کی پالیسی کے تحت ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ  ادویہ ساز شعبے کیلئے جلد نیشنل میڈیسن پالیسی لائی جارہی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے 13 ہزار 982 گھرانوں کو پیکیج کے تحت امداد دی جائیگی۔ ای سی ایل کے حوالے انھوں نے بتایا کہ کابینہ نے نامور شخصیت  کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا متفقہ  فیصلہ کیا  ہے۔ وفاقی کابینہ نے 12 دسمبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ عرفان بخاری چیئرمین ایگزم بینک پاکستان مقرر کیئے گئے ہیں۔ ٹیکس قوانین میں اصلاحات اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار  بھی کیا۔