Thursday, May 9, 2024

وفاقی کابینہ، نیب سمیت 6 قوانین آرڈیننسز کی منظوری موخر

وفاقی کابینہ، نیب سمیت 6 قوانین آرڈیننسز کی منظوری موخر
October 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نیب سمیت 6 مختلف قوانین کے آرڈیننسز کی منظوری موخر کر دی۔ کابینہ نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان، رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ کے ممبر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے کاروباری شخصیات اور سول سرونٹس کو تحقیقات کی ہراسگی سے بچانے کی سفارشات نیب کو بھجوا دیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں 6 گھنٹے تک وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو چین اور ایران کے دوروں پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں مسلم امہ کے دو اہم ممالک میں جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے مصالحاتی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ [caption id="attachment_246008" align="alignnone" width="748"]وفاقی کابینہ، نیب سمیت، 6 قوانین آرڈیننسز، منظوری موخر، اسلام آباد، 92 نیوز وفاقی کابینہ، نیب سمیت 6 قوانین آرڈیننسز کی منظوری موخر[/caption] معاون خصوصی برائے اطلات نے کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ نیب سمیت 6 مختلف قوانین کے آرڈیننسز کی منظوری موخر جبکہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان سمیت رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کاروباری شخصیات اور سول سرونٹس کے خلاف تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے آزادی مارچ کا لفظی ریمانڈ لیا اور اسے چور بچاﺅ تحریک قرار دیا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے جمعہ کے روز چاروں وزرائے اعلیٰ اور حکام کو بریفنگ کے لیے طلب کر لیا ہے۔