Friday, April 19, 2024

وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ پچھاڑ، وسیع پیمانے پر تبدیلیاں

وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ پچھاڑ، وسیع پیمانے پر تبدیلیاں
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر رد و بدل کر دیا گیا۔ خسرو بختیار سے وزارت وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ خسرو  بختار کو اقتصادی امور کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ خالد مقبول صدیقی کا استعفی بھی منظور کرلیا گیا۔ فخر امام کو نیشنل  فوڈ سکیورٹی کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ حماد اظہر کو صنعت و پیداوار کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ اعظم سواتی  بھی کابینہ میں شامل ہوگئے، وفاقی وزیر برائے انسداد  منشیات بنا دیا گیا۔ بابر اعوان کی بھی وفاقی کابینہ میں واپسی ہوگئی، انہیں مشیر پارلیمانی امور تعینات کردیا گیا۔ شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ امین الحق کو وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام بنا دیا گیا، وفاقی  سیکرٹری ہاشم پوپلزائی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عمر حمید کو وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فود سکیورٹی تعینات کر دیا گیا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد کو چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا، وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو بھی ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، ان کی جگہ معروف افضل، پرویز عباس اور اعجاز منیر میں سے کسی ایک کو لگائے جانے کا امکان ہے۔