Friday, April 19, 2024

وفاقی کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور

وفاقی کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور
November 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور شروع ہو گیا ہے۔
حکومت نے دھرنے پر غلط مشورے دینے اور کمزور حکمت عملی اپنانے پر وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے لئے لسٹ تیار کر لی۔ اس حوالے سے نواز شریف سے مشاورت کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
چند وزرا اور مشیروں نے زور دے کر کہا تھا کہ آپریشن فوری کیا جائے کامیابی ہو گی۔ آپریشن سے فائدہ ہو گا، کوئی سیاسی نقصان نہیں ہو گا۔ ایسے وزرا اور مشیروں کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے اور انہیں کم اہم وزارتیں دی جائیں گی۔