Friday, May 17, 2024

وفاقی کابینہ میں عاشورہ محرم کے بعد مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی کابینہ میں عاشورہ محرم کے بعد مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا
September 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)وفاقی کابینہ میں عاشورہ محرم کے بعد مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا  ،  کابینہ میں توسیع کے چوتھے مرحلے میں مزید چار سے پانچ وزراء حلف اٹھائیں گے ، ناراض ہونے والے محمد میاں سومرو کو بھی منانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل واوڈا اور چارسدہ سے فضل محمد خان سمیت علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا  ۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندر پار پاکستانیوں، مواصلات، وزارت امور کشمیر اور نارکوٹکس کنٹرول سمیت وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قلمدان ا بھی تک خالی ہیں ۔ مشیر بابر اعوان کے استعفے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان بھی خالی ہے  ۔ وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  عوام بلدیاتی حکومتوں کے استحکام کی صورت میں ہی با اختیار ہو سکتے ہیں ، بلدیاتی حکومتوں کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا  ۔ دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا تاجر برادری ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔