Monday, May 13, 2024

وفاقی کابینہ میں ردوبدل چند روز کیلئے مؤخر ، ذرائع

وفاقی کابینہ میں ردوبدل چند روز کیلئے مؤخر ، ذرائع
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ردوبدل چند روز کیلئے مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چند روز بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرینگے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے  مشاورت مکمل کرلی۔ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائیگا۔ فخر امام، شبلی فراز، عمر ایوب، غلام سرور خان کی وزارتیں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق فخر امام کو دوبارہ کشمیر کمیٹی کا چیرمین بنانے کا امکان ہے۔ شہریار آفریدی کو مستقل طور پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کی پیشکش کیئے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کے لئے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت لگانے کی تجویز ہے۔ شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے۔