Wednesday, May 8, 2024

وفاقی کابینہ میں ردو بدل ، شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا

وفاقی کابینہ میں ردو بدل ، شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ردو بدل کر دی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا۔

وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی کو وزیر ریلوے جبکہ وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ کو وزیر انسداد منشیات بنا دیا گیا۔ ذرائع کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل سے قبل کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ سے عہدے کا حلف لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ مقرر کیا۔

وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کر سکتے ہیں۔