Sunday, May 12, 2024

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل، اسد عمر کی واپسی

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل، اسد عمر کی واپسی
November 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کردیا گیا، اسد عمر کی کابینہ میں ایک بار پھر واپسی ہوئی، اسد عمر کو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو کا وزیر بنا دیا گیا، خسرو بختیار کوپٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1196422572746969092?s=20 معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل بارے ٹویٹ کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اسد عمر کو منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو کا وزیر اور خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔