Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے نہیں دے گی، شیخ رشید

وفاقی کابینہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے نہیں دے گی، شیخ رشید
February 7, 2020
لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی وزراء نے مسلم لیگ ن کو نشانے پر رکھ لیا، شیخ رشید بولے اس بار وفاقی کابینہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ وفاقی اورصوبائی وزراء نوازشریف کی علاج سے پہلے مریم کی لندن میں موجودگی کی ضد کو خوب رگڑا لگانے میں مصروف ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا وفاقی کابینہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی، نوازشریف کے بیٹے اور ایک بیٹی وہاں موجود ہے، کسی ایک کو تو یہاں رہنے دیں۔ وفاقی کابینہ ، مریم نواز ، بیرون ملک ، جانے نہیں دیگی ، شیخ رشید ، فردوس عاشق اعوان ، فیاض چوہان ، لاہور ، 92 نیوز معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں یہ علاج ہے کوئی بارات نہیں، ایک ضدی مریض کی خواہشات پر قانون نہیں توڑا جاسکتا۔ وفاقی کابینہ ، مریم نواز ، بیرون ملک ، جانے نہیں دیگی ، شیخ رشید ، فردوس عاشق اعوان ، فیاض چوہان ، لاہور ، 92 نیوز صوبائی وزیر فیاض چوہان نے تنقید کی کہ دنیا میں پہلی بار مریض کی ہڑتال سنی، ثابت ہوا کہ نوازشریف کی بیماری جان لیوا نہیں۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ن لیگی قائد نے مریم کی لندن میں موجودگی کے بغیر علاج کرانے سے انکار کردیا تھا۔