Tuesday, April 23, 2024

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خالد مقبول کا پوچھتے رہے ، ذرائع

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خالد مقبول کا پوچھتے رہے ، ذرائع
January 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خالد مقبول کا پوچھتے رہے۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ خالد مقبول صدیقی کہاں ہیں؟ ابھی تک نہیں آئے؟ خالد مقبول صدیقی کو اب تو آجانا چاہیے۔ کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ریلوے کیس کا تذکرہ بھی ہوا۔ پیشی کے حوالے سے شیخ رشید نے شکوے بھی کیے۔ وزیر اعظم نے شیخ رشید سے مخاطب ہو کر کہا شیخ صاحب ہم عدلیہ سے محاز آرائی نہیں چاہتے۔ ذرائع کے  مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا ہے اور انہیں مطمئن کرنا ہے۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ ہم پی آئی اے معاملہ پر عدلیہ کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مہنگائی ختم نہ ہونے پر معاشی ٹیم پر بھی برہم نظر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، مس گائیڈ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم  نے ہدایت کی کہ معاشی ٹیم میں شامل پانچ وزراء بیٹھیں اور مہنگائی کیوں بڑھی ہے اس پر مطمئن کریں۔