Friday, April 26, 2024

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی توثیق‘ دس روپے کا سکہ جاری ہو گا

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی توثیق‘ دس روپے کا سکہ جاری ہو گا
August 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی کابینہ نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ 30ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ کابینہ نے کمیشن آف انکوائری بل 2016ءکی منظوری دیدی۔ کمیٹی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ کمیشن آف انکوائری بل 2016ءدو ستمبر کو پارلیمنٹ میں منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کابینہ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کےخلاف حکومت اپیل دائر کریگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کابینہ نے 5 روپے کے سکے کی تبدیلی اور 10 روپے کے سکے کے اجراءسمیت پائیدار ترقی کے اہداف کےلئے وزیراعظم کے پروگرام‘ پاکستان اور چین میں دوہرے ٹیکسوں سے بچاو کے تیسرے پروٹوکول‘ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں دوہرے ٹیکسوں سے بچاو کے مسودے کی بھی منظوری دی۔ وزیرخزانہ نے الطاف حسین کےخلاف ریفرنس برطانیہ کو بھجوانے کے سوال پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ چودھری نثار ہی اس کا جواب دینگے۔ یہ بات میرے دائرہ اختیار میں نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا کتنا پیسہ ہے ہمیں معلوم نہیں۔