Saturday, April 20, 2024

وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف کی گاڑی کو حادثہ ، ڈرائیور معمولی زخمی

وفاقی وزیرمذہبی امور سرداریوسف کی گاڑی کو حادثہ ، ڈرائیور معمولی زخمی
March 7, 2015
  چکوال(ویب ڈیسک)چکوال کے قریب  موٹر وے پر  وفاقی وزیر مذہبی امورسرداریوسف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے  جس میں ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا جبکہ وفاقی وزیر محفوظ رہے   تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر   سردار یوسف چکوال میں کٹاس راج مندر میں ہندو یاتریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب کے لئے جا رہے تھے کہ انکی گاڑی بالکسر موٹر وے انٹر چینج پر  الٹ گئی ۔ حادثے میں سردار یوسف  کا  ڈرائیور  معمولی زخمی ہو گیا  جبکہ وفاقی وزیر کی آنکھ پربھی  معمولی چوٹ آئی ۔