Monday, September 16, 2024

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ احتجاجاً مستعفی ہوگئے

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ احتجاجاً مستعفی ہوگئے
April 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز)ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معطل کیوں کیا؟؟ وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا جاتے جاتے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو رگڑا بھی لگا دیا۔ تفصیلات کےمطابق ریاض پیرزادہ نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے معطل کیا گیا تو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ غصے میں آ گئے پہلے ڈیڈ لائن دی وزیر اعظم نے ملاقات کا وقت نہ دیا تو مستعفی ہو گئےکہتے ہیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پرنسپل سیکرٹری اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ ریاض پیرزادہ نے سپورٹس بورڈ میں ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں ۔ مستعفی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فی الحال مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ و زیر اعظم کے خلاف کوئی بات کروں گا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وسیم باکسر کے معاملے پر بھی ہمیں چور سمجھا گیا جب میرے ماتحتوں پر جھوٹے الزام لگائے جائیں گے اور مجھے سنا بھی نہیں جائے گا تو وزارت چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا۔