Friday, April 26, 2024

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ‏

وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ‏
April 21, 2019

کوئٹہ (92 نیوز)کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وفاقی وزیر  ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نےوزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، کپتان کو بھی ق لیگی رکن میں کھلاڑی نظر آ گیا۔

وفاقی وزیر  طارق بشیر چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کو قبول کرنا عمران خان کا خاصہ ہے،ساتھ ہی اپوزیشن کو تنبیہ کی کہ وزیراعظم اچھے کام کررہے ہیں ،روڑے اٹکانے سے بازرہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی  وفاقی وزیر  ہاؤسنگ کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا طارق بشیر چیمہ ہیں تو ق لیگ میں مگر تقریر میں تحریک انصاف کا جنون نظرآتا ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی کابینہ میں شمولیت کو اپنی خوش قسمتی قراردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم کے دل میں بستے ہیں۔