Sunday, September 8, 2024

وفاقی وزیر کو خوش کرنے کیلئےبچوں کو سمر کیمپ کے نام پر گرمی میں بٹھا دیا گیا

وفاقی وزیر کو خوش کرنے کیلئےبچوں کو سمر کیمپ کے نام پر گرمی میں بٹھا دیا گیا
August 8, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کوخوش کرنےکےلیےانتظامیہ کابچوں کےساتھ بھونڈامذاق،،سمرکیمپ کےنام پربلاکرگرمی میں بٹھادیا تقریرپرتالیاں بھی بجوائیں اورنچوایابھی ،زبردستی پربچےمنہ بسورتےرہے ۔ تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ پر تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے افتتاح کے موقع پرشرکاکی تعدادبڑھانےاوروفاقی وزیرکوخوش کرنےکےلیےسکول کےبچوں کوسمرکیمپ کےنام پربلایاگیا،سلسلہ یہیں تک ہی موقوف نہیں رہابلکہ زبردستی بلائےگئےبچوں سے خواجہ سعدرفیق کی تقریرپرتالیاں بھی بجوائی گئیں۔ تقریب میں شریک بچوں نے جشن آزادی کےحوالے سے نعرےلگائے اوررقص بھی کیا سمرکیمپ کےنام پرزبردستی بلائےجانےپربچےناراض نظرآئے،بچوں کاکہناتھاکہ صرف اپنےنمبربنانےکےلیے انہیں یوں گرمی میں پریشان کیاگیا۔