Thursday, April 25, 2024

  وفاقی وزیر پانی و بجلی کی صارفین کو بجلی کم استعمال کرنے کی نصیحت

   وفاقی وزیر پانی و بجلی کی صارفین کو بجلی کم استعمال کرنے کی نصیحت
June 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے صارفین کو بجلی کے کم استعمال کی نصیحت کردی کہتے ہیں کہ بجلی زیادہ استعمال  کریں گے تو ٹیرف بھی زیادہ دینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے کل سے سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ صارفین کےلئےسحری اور افطاری سے ایک گھنٹہ پہلے اور ایک گھنٹہ  بعد تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال 3600 میگاواٹ ہے۔ بجلی گھروں نے 24 گھنٹوں میں 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،بجلی کی بہتر پیداوار سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اٹھا لی گئی ہے صرف رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل رسد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت پانی و بجلی میں آن لائن شکایت  سسٹم قائم کر دیا گیا ہے، جس پر صارفین انٹرنیٹ پر شکایات درج کراسکتے ہیں ۔