Tuesday, May 21, 2024

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی نے آٹا بحران مصنوعی قرار دیدیا

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی نے آٹا بحران مصنوعی قرار دیدیا
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی خسرو بختیار نے آتے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے دو سے تین دن میں حل ہونے اور قیمتیں کم ہونے کی یقین دہانی کرادی ۔ پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں منافع خوروں نے آٹا مہنگا کر کے عوام کی چیخیں نکال دیں ، عوام لٹتے رہے اور حکومت نے آنکھیں بند کیے رکھیں،   وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی خسروبختیار نے آٹے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو بڑی وجہ قرار دےدیا۔ساتھ ہی دوسےچار روز میں صورتحال بہتر ہونے اور قیمتیں کم کرنے کی نوید سنا دی۔ وفاقی وزیر نے کہا پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے سندھ اور خیبرپختونخوا کو سپلائی مزید بڑھائی جائے گی ، حکومت نے گندم کو اسمگل ہونے سے روکا ہے ، موسمی خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی نےکسانوں کیلئے خوشخبری بھی سنادی کہا کہ کل سے یوریا کھاد سے ڈیوٹی ختم کررہے ہیں ۔ آٹے بحران سےنمٹنے اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے ۔